بھارتی ریاست منی پور میں طلبا کا احتجاج، پولیس کی شیلنگ ،50 افراد متاثر

بھارتی ریاست منی پور میں طلبا کا احتجاج، پولیس کی شیلنگ ،50 افراد متاثر
بھارتی ریاست منی پور میں طلبا کا احتجاج، پولیس کی شیلنگ ،50 افراد متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

امپفال (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں طلبا نے احتجاج کیا، جس کے دوران پولیس کی شیلنگ سے 50 طلبا متاثر ہوئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق انتظامیہ نے منی پور میں یکم اکتوبر تک انٹرنیٹ سروسز بند کرنے کا اعلان کیاہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق طلبا میتئی قبیلے کے دو طالب علموں کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کر رہے تھے جس دوران پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی اور 50طلبا متاثرہوئے۔

یادرہے کہ منی پور میں پانچ ماہ سے بند انٹرنیٹ سروسز پچھلے دنوں 23 ستمبر کو بحال کی گئی تھیں۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور میں مئی سےمیتئی اور کوکی قبائل کےدرمیان نسلی فسادات جاری ہیں جن میں اب تک 175 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔