سکول ہاسٹل کے بچوں سے زیادتی کرنے والے وارڈن کو سزائے مو ت کی سزا

سکول ہاسٹل کے بچوں سے زیادتی کرنے والے وارڈن کو سزائے مو ت کی سزا
سکول ہاسٹل کے بچوں سے زیادتی کرنے والے وارڈن کو سزائے مو ت کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے ایک سکول ہاسٹل کے سابق وارڈن کو بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں سزائے موت سنادی گئی۔جیو نیوز کے مطابق گزشتہ روز ہاسٹل کے وارڈن پر 2014 سے 2022 کے دوران 21 بچوں سے جنسی زیادتی کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔عدالت نے سکول کے ہیڈ ماسٹر اور ایک ٹیچر کو بھی جرم میں معاونت کے الزام میں 20، 20 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
ہیڈماسٹر پر الزام ہے کہ جب کچھ متاثرہ بچوں نے ہیڈ ماسٹر کو معاملے کی شکایت کی تو اس نے سکول کی ساکھ کو بچانے کے لیے بچوں کو خاموش رہنے کا کہا۔بھارتی میڈیا کے مطابق تینوں مجرمان پر تعزیرات ہند اور بچوں کو جنسی جرائم سے محفوظ رکھنے کے ایکٹ (پاکسو) کے تحت مقدمہ چلایا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ معاملہ 2022 میں اس وقت سامنے آیا جب ایک شخص نے وارڈن کے خلاف رپورٹ درج کروائی جس میں الزام لگایا گیا کہ وارڈن نے اس کی 12 سالہ جڑواں بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی ہے۔
 اس معاملے پر بننے والی خصوصی ٹیم کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ہاسٹل وارڈن نے 2014 سے 2022 کے درمیان 21 بچوں کا جنسی استحصال کیا جن میں 6 سے 14 سال کے لڑکے بھی شامل تھے۔

مزید :

جرم و انصاف -