ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Sep 26, 2025 | 09:49 AM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، سیلاب سے متاثرہ سندھ اور پنجاب کے بیشتر اضلاع رواں ہفتے کے دوران موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہے گا، سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے، آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور مری میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

مزیدخبریں