لاہور(سپورٹس رپورٹر)نٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کی جانب سے سوریا کمار یادیو کیخلاف جمع کرائی گئی درخواست منظور کر لی۔ پاکستان کیخلاف گروپ میچ کے بعد سوریا کمار یادیو کے سیاسی جملے تنازع کا باعث بنے تھے،میچ ریفری رچی رچڈسن نے بھی مؤقف اپنایا کہ سوریا کمار یادیو نے کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ شواہد کے جائزے کے بعد سوریا کمار یادیو کیخلاف کارروائی شروع ہوگی۔یاد رہے کہ پاکستان اور انڈیا کے مابین پہلے میچ کے بعد سوریا کمار یادیو نے اپنی جیت کو بھارتی فوج کے نام کیا تھا اور پہلگا م واقعہ کا بھی ذکر کیا تھا۔