سابق کپتان بابر اعظم کی ٹی20 ٹیم میں واپسی متوقع

Sep 26, 2025

 لاہور (سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی متوقع ہے۔رپورٹس کے مطابق بابر اعظم کو جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے دوبارہ ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے  ۔بابر اعظم نے آخری بار دسمبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا۔ اس کے بعد انہیں ٹیم سے باہر رکھا گیا، جس کی بڑی وجہ ان کا اسٹرائیک ریٹ قرار دیا گیا۔ بابر اعظم کو ایشیا کپ کے  لئے دبئی بھیجنے پر غور بھی کیا گیا، لیکن منتظمین نے واضح کر دیا کہ اسکواڈ میں صرف کسی کھلاڑی کے زخمی ہونے کی صورت میں ہی تبدیلی ممکن ہے۔

  اس صورتحال نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں بابر اعظم کی واپسی کے امکانات روشن بنا دئیے ہیں۔ بیٹنگ لائن کی مسلسل ناکامی کے بعد ایک سینئر بلے باز کی کمی شدت سے محسوس کی جا رہی ہے۔دوسری جانب سلمان علی آغا بھی نشانے پر آ سکتے ہیں۔ بطور کپتان اور کھلاڑی ان کے مستقبل کا فیصلہ ایشیا کپ کے بقیہ میچوں میں ان کی کارکردگی طے کرے گی۔

اگر محمد حارث کی فارم بدستور خراب رہی، تو وکٹ کیپنگ کے فرائض بھی دوبارہ محمد رضوان کو سونپے جا سکتے ہیں۔

تاہم یہ بھی تک یہ طے نہیں ہوا کہ واپسی کے بعد بابر اعظم اوپنر کے طور پر کھیلیں گے یا نمبر تین یا چار پر بیٹنگ کریں گے۔

مزیدخبریں