لاہور (خبرنگار)صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں کیمیکل، مضر صحت،ملاوٹ شدہ اور جعلی دودھ کی سپلائی اور فروخت کے خلاف سول سوسائٹی شہریوں سمیت مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور فوڈ اتھارٹی کی جانب مضر صحت دودھ تلف کرنے کے عمل کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا مظاہرے کی قیادت چوہدری حنیف گجر، حیدر گجر و فرحان گجر نے کی جبکہ چوہدری عقیل، چوہدری برکت، چوہدری احمد، چوہدری شیروز گجر، کامران خان محسن علی، ملک جہانگیر، اشفاق وسیم، بلال عمر گجر، وقار گجر، شرجیل اعوان، نوید ملک سمیت سینکڑوں افراد نے پریس کلب کے باہر ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی۔ شرکاء نے چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حق میں نعرے لگائے اس موقع پر چوہدری حنیف گجر نے کہا کہ جعلی ملاوٹ شدہ اور مضر صحت دودھ بچوں اور بڑوں میں کینسر کا باعث بن رہا ہے جبکہ صوبائی دارالحکومت میں ایسے دودھ کی فروخت ایک سنگین جرم ہے اور ایسا مضر صحت دودھ تلف کر کے فوڈ اتھارٹی ایک احسن فریضہ سرانجام دے رہی ہے اور عوام الناس کو بیماریوں سے بچا رہی ہے۔