مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں کا سیلاب متاثرین کی خیمہ بستی کادورہ

Sep 26, 2025

  لاہور (پ ر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ، چیئرمین شعبہ خدمت خلق پاکستان چوہدری شفیق الرحمن، صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ گوجرانوالہ ڈویڑن شیخ فیاض احمد اور سیکرٹری جنرل سیالکوٹ انجینئر اعجاز نصر نے سیکرٹری جنرل مرکزی مسلم لیگ ضلع لودھراں صفی اللہ کمبوہ کے ہمراہ لودھراں میں قائم خیمہ بستی برائے سیلاب متاثرین کا دورہ کیا۔اس موقع پر سیالکوٹ کی جانب سے خیمہ بستی میں مقیم متاثرہ خاندانوں کیلئے بستر، چارپائیاں، گھریلو ضرورت کی اشیاء  اور راشن تقسیم کیا گیا جبکہ ننھے بچوں کو گفٹ پیک بھی پیش کیے گئے۔ مرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے بنیادی ضروریات کی اشیاء پہنچانے کا عمل زورو شور سے جاری ہے۔ 

 اس سلسلے میں سلنڈرز کی بڑی کھیپ روانہ کر دی گئی ہے۔ اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل  ندیم نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ سیلاب متاثرین کی بحالی اور انہیں عملی زندگی میں واپس لانے کیلئے کوشاں ہیں۔

،مرکزی مسلم لیگ  سندھ کی جانب سے جلال پور میں ماڈل خیمہ بستی میں متاثرین کو تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں 

مزیدخبریں