لاہور(پ ر) پارلیمانی لیڈر پیپلزپارٹی پارلیمینٹرین سید علی حیدر گیلانی اور چیئرپرسن سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت سینیٹر بشریٰ انجم بٹ کا سندس فاؤنڈیشن لاہور کا دورہ، زیر علاج بچوں کی عیادت کی، تحائف تقسیم کئے۔ بانی و صدر سندس فاؤنڈیشن محمد یاسین خان، ڈائریکٹر سندس فاؤنڈیشن خالد عباس، میڈیکل ڈائریکٹر سندس فاؤنڈیشن ڈاکٹر عدنان گیلانی نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج و معالجے کی سہولیات، جدید طبی مشینری اور بلڈ مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، سید علی حیدر گیلانی نے کہا کہ سندس فاؤنڈیشن انسانی خدمت کے میدان میں شاندار کردار ادا کر رہا ہے جس پر ادارہ خراج تحسین کا مستحق ہے۔ ہم پنجاب اور وفاق کی سطح پر تھیلسیمیا سے متعلق قانون سازی پر کام کر رہے ہیں جس میں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا بھی بھرپور تعاون حاصل ہے۔