لاہور (میاں اشفاق انجم) سعودی طوافہ کمپنی رواف منیٰ کے کوآرڈینٹر برائے جنوب ایشیاء چودھری احمد نواز نے کہا ہے کہ 9سے12 نومبر سپر ڈوم جدہ میں ہونے والی عالمی نمائش اور بین الاقوامی حج کانفرنس حج2026ء کی تیاریوں کے حوالے سے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے حج 2026ء میں کون سا نظام چلے گا سعودی وزارت الحج کی طرف سے جلد اعلان متوقع ہے۔ حج 2026ء کے آپریشن میں حصہ لینے والے تمام ادارے، کمپنیاں مکہ مدینہ کے ہوٹلز، ٹرانسپورٹ کمپنیوں، ایوی ایشن، ایئر لائنز کے سٹال لگیں گے۔ کوآرڈینٹر رواف منیٰ نے کہا حج 2026ء کے لئے بنگلہ دیش کے18ہزار پرا ئیو یٹ عازمین سمیت کیمرون،مالدیپ، انڈ و نیشیا ء، سری لنکا، مالوی مشن سے ابتدائی معا ہد ے مکمل ہو چکے ہیں ہم پاکستان حج مشن اور انڈیا سے کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔ سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطاء الرحمن اور ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے عازمین حج کی خدمت کا نیا ٹرینڈ متعارف کرایا۔ رواف منیٰ بڑا نیٹ ورک رکھنے والا گروپ ہے ہم ٹیکنیکل، فنانس پوائنٹ کے ساتھ سروسز یقینی بنائیں گے۔ چودھری احمد نواز نے حج2026ء کے لئے ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو کی قیادت میں سات رکنی ہائرنگ کمیٹی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ18کمپنیوں نے ٹینڈر جمع کرائے تھے سب کے سامنے کمیٹی نے اوپن کئے ہیں ہم میرٹ پر فیصلہ چاہتے ہیں۔حج2026ء کے لئے سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے لئے ڈیجیٹل نظام لا رہے ہیں ہمارے وائس چیئرمین انجینئر احسان عمران امین کاتب ٹیکنیکل طور پر مربوط نظام بنا رہے ہیں۔