پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو نکھاررہے ہیں،ابراہیم مراد

Sep 26, 2025

  لاہور (پ ر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) اور پنجاب پولیس کے درمیان پولیس افسران و اہلکاروں کی اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے کے حوالے سے یو ایم ٹی کے صدر اور سابق صوبائی وزیر، ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ پنجاب پولیس کی کپیسٹی بلڈنگ ہماری قومی ذمہ داری ہے، کیونکہ ایک باصلاحیت اور تعلیم یافتہ پولیس فورس ہی معاشرے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنا سکتی ہے۔سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ یو ایم ٹی پولیس فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے، ان کی کپیسٹی بلڈنگ اور جدید تحقیق کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس کو عالمی معیار کی تعلیم و تربیت فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور یو ایم ٹی اس مقصد کے لیے بھرپور عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ 

 صدر یو ایم ٹی نے واضح کیا کہ ادارہ تعلیم اور تحقیق کے ذریعے ملک و قوم کی خدمت جاری رکھے گاکیونکہ پڑھا لکھا معاشرہ ہی قومی ترقی اور روشن مستقبل کا ضامن ہے۔ابراہیم مراد نے مزید بتایا کہ پنجاب پولیس کے ہونہار افسران یو ایم ٹی میں 90 فیصد تک سکالرشپ پر اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ پولیس افسران ماڈرن پولیسنگ، مصنوعی ذہانت، سکیورٹی اینڈ سٹریٹجک سٹڈیز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے جدید اور عالمی معیار کے علوم میں مہارت حاصل کر رہے ہیں۔اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کے علمی اور پیشہ ورانہ معیار کو بلند کرنے کے لیے سکالرشپس فراہم کرنے پر صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں