پنجاب بھر میں 1357ٹریفک حادثات،700افراد شدید زخمی 

Sep 26, 2025

لاہور(کر ائم رپو رٹر)ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1357ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 700افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ایمرجنسی کالز کیمطابق ان ٹریفک حادثات میں 888 ڈرائیوز، 73عمر ڈرائیور،507مسافراور182پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے،صوبائی درالحکومت286متاثرین کیساتھ پہلے فیصل آباد83حادثات میں 97متاثرین کیساتھ دوسر ے، گوجرانوالہ 81 حادثات میں 106متاثرین کیساتھ تیسرے نمبرپررہا۔  

مزیدخبریں