لاہور (کر ائم رپو رٹر)38 ویں سینئر مینجمنٹ کورس میں شامل افسران نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن اسلام آباد سے آئے وفد میں مختلف گورنمنٹ سروسز گروپس کے 16 افسران شامل تھے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے وفد کے شرکاء سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ پنجاب طارق رستم چوہان، ڈی آئی جی ٹریننگ راؤ منیر ضیاء اور اے آئی جی آپریشنز زاہد نواز مروت بھی موجود تھے۔وفد کو پنجاب پولیس کو درپیش چیلنجز، ورکنگ اور سٹریٹیجک پالیسیوں بارے آگاہ کیا گیا۔ وفد کو لاء اینڈ آرڈر، کرائم کنٹرول، آپریشنز، انویسٹی گیشن، ٹریفک مینجمنٹ اور پبلک سروس ڈلیوری بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا پولیس مقدمات کے فوری اندراج، سپیشلائزڈ تفتیش اور ٹیکنالوجی بیسڈ ٹریننگ پر عمل پیرا ہے۔