لاہور (کر ائم رپو رٹر) پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو سہولت اور تیز رفتار خدمات فراہم کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 ہزار 247 شہریوں نے خدمت مراکز سے مختلف پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔ 7 ہزار 903 شہریوں نے پولیس ویریفیکیشن کرائی، جبکہ 4 ہزار سے زائد نے کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کیے،1387 شہریوں نے کرایہ داری اندراج اور 415 شہریوں نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی کروائی۔ رواں سال اب تک 26 لاکھ سے زائد شہری خدمت مراکز کی سہولیات سے استفادہ کر چکے ہیں۔