لاہور (نامہ نگار خصوصی) اینٹی کرپشن کورٹ نے زونل آفیسر پلاننگ داتا گنج بخش ٹاؤن مہوش نعیم کی ضمانت رشوت لینے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مقدمات میں ضمانت منظور کر لی ہے. اینٹی کرپشن کورٹ کے جج محمد جمیل نے محفوظ فیصلہ سنایا. عدالت نے مہوش نعیم کی دو مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں اور رہائی کیلیے ایک ایک لاکھ ضمانتی مچلکے داخل کرانے کی ہدایت کی. مہوش نعیم کیخلاف ریکارڈ میں ردبدل کرنے اور بغیر منظوری پلازہ بنانے کی اجازت دینے کے الزامات میں مقدمات ہیں. سرکاری وکیل نے ضمانت کی درخواستوں کی مخالفت کی اور نشاندہی کی کہ ملزمہ کیخلاف 18 کرپشن کیسز کی انکوائری جاری ہے جبکہ ملزمہ کے وکیل نے اسے انتقامی کارروائی قرار دیا اور بتایا کہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کے ایما پر مقدمات مین ملوث کیا گیا. عدالت نے دونوں کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا اور پھر ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں.
اینٹی کرپشن کورٹ