لاہور (نامہ نگار خصوصی) انسداد دہشت گردی عدالت نے ماڈل ٹاؤن کچہری کے ریکارڈ روم میں آگ لگنے کے مقدمہ میں ریکارڈ کیپر محمد صہیب کا مزید 15 دنوں کا جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے. انسداد دہشتگردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے پولیس کی درخواست پر فیصلہ سنایا اور جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا منظو ر کرلی. سی سی ڈی کے تفتیشی افسر نے ملزم کو 7 دنوں کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا اور مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی. ملزم کے وکیل نے مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی مخالفت کی اور بتایا کہ ملزم ذہنی مرض کا شکار ہے. عدالت نے دلائل سننے کے بعد جسمانی ریمانڈ نہ دینے کی استدعا مسترد کر دی.
جسمانی ریمانڈ