دوہرے قتل میں بیس سال قید کی  سزا کیخلاف مجرم کی اپیل خارج 

Sep 26, 2025

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اکبر علی نے غیرت کے نام پر دوہرے قتل میں بیس سال قید کی سزا کیخلاف مجرم کی اپیل خارج کر دی،عدالت نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ بحال ر رکھا، پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ مجرم نے 2018 میں اپنی بیوی اور ذیشان 

نامی نوجوان کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا،مجرم نے اپنے گھر میں موجودگی پر دونوں کو قتل کیا،سیشن جج ڈسکہ نے مجرم کو دوہرے قتل میں دس،دس سال قید کی سزا سنائی،پراسیکیوٹرمجرم سے آلہ قتل برآمد کیا گیا ہے۔

 اپیل خارج 

مزیدخبریں