ماں کو پولیس سے بازیاب کروانے  کی درخواست،ڈی پی او حافظ آباد  کو دو ہفتے میں رپورٹ پیش کرنیکا حکم 

Sep 26, 2025

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اکبر علی نے ماں کو پولیس کی غیر قانونی حراست سے بازیاب کروانے کی درخواست پر ڈی پی او حافظ آباد کو ایس ایچ او اور تفتیشی کیخلاف کارروائی کر کے دو ہفتے میں رپورٹ پیش کرنیکا حکم دے دیا،تھانہ سکھیکی منڈی حافظ آباد کے ایس ایچ او نے رپورٹ میں موقف اپنایا کہ خاتون خاوند کیخلاف درخواست کی پیروی کیلئے تھانے آئی تھی اسی دوران بیلف موقع پر پہنچ گئی جس نے خاتون کو وہاں موجود پایا،خاتون کو غیر قانونی حراست میں نہیں رکھا گیا تھا۔

 رپورٹ پیش

مزیدخبریں