لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل نے خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزم امان اللہ کو بری کر دیا،عدالت نے ملزم کی اپیل کو منظور کیا اور امریکی سینئر قانون دانوں کے محاوروں کا بھی حوالہ دیا،عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ مدعی کے وکیل کیمطابق ملزم نے مدعیہ کیساتھ تعلقات قائم کیے، جبکہ پراسکیوشن کیمطابق ملزم اکتوبر 2016 میں مدعیہ کے گھر داخل ہوا اور اسلحے کی بنیاد پر اسے ریپ کا نشانہ بنایا،گجرات کی ٹرائل کورٹ نے ملزم کو 2018 میں عمر قید اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی،عدالت نے نوٹ کیا متاثرہ خاتون کا میڈیکل 11 روز کی تاخیر سے کیا گیا او رڈاکٹر تاخیر کی وجہ سے عدالت کو مطمئن نہ کر سکیں پراسیکیوشن کیس ثابت کرنے میں ناکام رہی۔
ملزم بری