لاہور (نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد10سینئر سول ججوں اور 53 ایڈیشنل سیشن ججوں کی تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کردیئے گئے، نوٹیفکیشن کیمطابق محمد سعید کو سینئر سول جج لاہور،محمد جمیل کو سینئر سول جج فیصل ا?باد،مصنف علی جوئیہ کوسینئر سول جج ڈیرہ غازی خان،نوازش خان چوہدری کو سینئر سول جج ننکانہ،محمد عثمان کو سینئر سول جج سرگودھا،شکیل احمد کو سینئر سول جج ساہوال، امین شہزاد کوسینئر سول جج فیصل ا?باد،شبانہ حمید کو سینئر سول جج پاکپتن،غلام اکبر کوسینئر سول جج ساہیوال،جبکہ عارف خان کو او ایس ڈی سول کورٹ لاہورتعینات کردیا گیا، ایڈیشنل سیشن جج قمر زمان بھٹی کا تبادلہ چنیوٹ،راشد نواز کا میانوالی،سلیم اقبال کا جھنگ،سرفراز علی مراز کا ڈیرہ غازی خان،ذوالفقار احمد نعیم کا قصور،عارف مجاہد کا مظفر گڑھ،امتیاز ندیم کا پنڈی گھیب،شیخ نوید بابر کا احمد پور ایسٹ،پرویز نواز کا لیہ،امجد علی کا سرگودھا،امتیاز احمد کا جہلم،محمد ممتاز کا فیروز والہ،تجمل حسین کا وہاڑی،شاہد صدیق کالاہور،افتخار النبی کا بہاولپور،فرزانہ شہزاد کاچکوال،شکیل احمد سپرا کا بھلوال،وسیم احمد کا چونیاں،احمد کامران کا میانوالی اورمحسن علی خان کا تبادلہ ملتان کردیا گیا۔
تقرر و تبادلے