واشنگٹن (آئی این پی)امریکی خلائی ادارے ناسا نے تین نئے خلائی مشنز کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیئے، جن کا مقصد سورج، زمین اور خلا کے ماحول کے باہمی تعلق کا مطالعہ کرنا ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ مشنز ایک سپیس ایکس فالکن 9 راکٹ کے ذریعے امریکی ریاست فلوریڈا میں واقع کینیڈی سپیس سینٹر سے لانچ کئے گئے۔ناسا کے مطابق ہر مشن سورج کی خارج کردہ توانائی، شمسی طوفانوں، اور خلائی موسم کے مختلف پہلوں پر تحقیق کرے گا۔ ان مشنز کا مقصد یہ جاننا ہے کہ سورج کی سرگرمیاں زمین پر موجود زندگی، مصنوعی سیاروں (سیٹلائٹس)، خلا بازوں اور فضائی عملے پر کیسے اثر انداز ہوتی ہیں۔حاصل شدہ ڈیٹا کے ذریعے نہ صرف سورج کے اثرات کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد ملے گی، بلکہ زمین کے ماحول اور خلائی نظام میں حفاظت اور پائیداری کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔
ناسا