نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی فضائیہ کے ایئروائس مارشل راکیش سنہا نے پاک فضائیہ کے ہاتھوں 2 روسی ساختہ میزائل ڈیفنس سسٹم ایس 400 تباہ ہونے کا اعتراف کرلیا۔ غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی ایئر فورس کے اعلی ترین افسر کی جانب سے مئی میں چار روزہ جنگ کے دوران پاک فضائیہ کے حملوں میں دو روسی ساختہ میزائل ڈیفنس سسٹم ایس 400 کی تباہی کی تصدیق کردی گئی۔بھارتی فضائیہ کے ایئروائس مارشل راکیش سنہا نے فوجی مشقوں سے متعلق تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ مئی کی جنگ میں پاکستانی ڈرونز نے دو ایس 400 میزائل ڈیفنس سسٹم تباہ کئے، پاکستانی ڈورنز دہلی اور گجرات میں داخل ہوئے تھے۔بھارتی ایئرمارشل نے یہ بات آئندہ ماہ ہونے والی ڈرون مشقوں سے متعلق ہونے والی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔راکیش سنہا کا کہنا تھا کہ مودی نہیں چاہتے دوبارہ پاکستانی ڈرونز بھارتی حدود میں داخل ہوں، اس لئے آئندہ ایسے واقعات سے بچنے کیلئے ڈرون مشقوں کا انعقاد کیا جارہاہے۔انھوں نے زور دیا کہ پاک فضائیہ کے ہاتھوں ہونے والے نقصان کے پیش نظر بھارتی فضائیہ کو بہت زیادہ تیاری کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ پاکستان ایئرفورس بھی اپنی صلاحیتوں مزید بہتری کے لیے مسلسل کام کررہی ہے۔
اعتراف