سندھ کابینہ میں ردوبدل کا امکان ،کس کو کونسی وزارت ملے گی؟جانیے

Sep 26, 2025 | 11:22 AM

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ کابینہ میں ردوبدل کئے جانے کا امکان ہے،کس کو کونسی وزارت ملے گی، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق رکن اسمبلی اسماعیل راہو کو سندھ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ  کیا گیا جبکہ وزیرلیبر شاہد تھہیم سے وزارت واپس لئے جانے کا امکان ہے۔

اسی طرح سعید غنی سے بلدیات، ناصر شاہ سے وزارت منصوبہ بندی واپس لئے جانے کا امکان  ہے۔جام خان شورو کو محکمہ منصوبہ بندی کا اضافی قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے۔

سعید غنی کو محکمہ لیبر کا قلمدان تفویض کئے جانے کاامکان  ہے۔معاون خصوصی جبار خان کو محکمہ ریلیف کا قلمدان دیا جاے گا، معاون خصوصی علی راشد کو آئی ٹی کا محکمہ دینے کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔

ناصر حسین شاہ کو دوبارہ محکمہ بلدیات دیئے جانے کا امکان  ہے۔گیان چندایسرانی کو بھی سندھ کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔کابینہ میں شامل مشیر و معاونین حصوصی کے قلمدان بھی تبدیل کئے جائیں گے۔

مزیدخبریں