اسلام آباد ڈسٹرکٹ ججز سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی

Sep 26, 2025 | 11:37 AM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ڈسٹرکٹ ججز سے سکیورٹی واپس لے لی گئی۔ججز کے ساتھ ڈیوٹی کرنے والے گن مین بھی واپس لے لئے گئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ناصر جاوید نے سکیورٹی واپس لینے کا نوٹس لے لیا،سیشن جج اسلام آباد نے ڈی آئی جی سکیورٹی کو شوکاز نوٹس جاری کردیااور وضاحت کیلئے عدالت طلب کرلیا۔

مزیدخبریں