16 ہزار بوتل شراب برآمدگی کیس میں پنجاب حکومت کو نوٹس، جواب طلب

Sep 26, 2025 | 12:25 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں لائسنس ہولڈر سے 16 ہزار بوتل شراب برآمدگی کیس میں عدالت نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرکے سماعت ملتوی کر دی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سرکاری تحویل سے 16 ہزار بوتل شراب کی واپسی کی درخواست پر دو رکنی بینچ نے سماعت کی،جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیےکہ اتنی شراب کہاں لےکرجا رہےتھے اور واپسی کے بعد کیا کریں گے۔

وکیل نےکہا کہ ان کا مؤکل ویروملک لائسنس ہولڈرہے،شراب کوٹ ادو سےنواب شاہ جا رہی تھی،جسٹس شکیل احمد نےاستفسارکیا کہ کیاضبط شدہ شراب کی واپسی کے لیےمجسٹریٹ کو درخواست دی گئی۔

انہوں نےدوران سماعت ریمارکس دیئے کہ ویسےشراب جتنی پرانی ہواس کی کوالٹی اتنی بہتر ہو جاتی ہے،جس پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے۔

مزیدخبریں