سابق وزیرجیل خانہ جات بلوچستان سلطان ترین بازیاب

سابق وزیرجیل خانہ جات بلوچستان سلطان ترین بازیاب
سابق وزیرجیل خانہ جات بلوچستان سلطان ترین بازیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صوبائی وزیرجیل خانہ جات سلطان ترین کو بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ سے بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ سلطان ترین کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ انتظامیہ اور قبائل کی مشترکہ کوششوں کے باعث سلطان ترین کو بازیاب کرا لیا گیاجس کے بعد وہ ہرنائی میں اپنے گھر پہنچ گئے ۔ بلوچستان کے سابق وزیر جیل خانہ جات کو ڈیڑھ ماہ قبل کوئٹہ سے پشین جاتے ہوئے نا معلوم مسلح افراد نے کچلاک کے علاقے سے اغواء کر لیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ترین کو تاوان کی ادائیگی کے بعد اغواءکاروں نے چھوڑ دیا تاہم انتظامیہ اور انکے بھائی نے کسی قسم کے تاوان کی ادائیگی کی تردید کردی۔

مزید :

قومی -