مشرف کا وطن واپسی کا فیصلہ غلط تھا: ارباب غلام رحیم

مشرف کا وطن واپسی کا فیصلہ غلط تھا: ارباب غلام رحیم
مشرف کا وطن واپسی کا فیصلہ غلط تھا: ارباب غلام رحیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز مسلم لیگ کے سربراہ ارباب غلام رحیم نے کہا کہ پرویز مشرف نے وطن واپس آنے کا غلط فیصلہ کیا،انتخابات میں ملکی مفادات کے لیے مختلف جماعتوں کے اتحاد سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو جائیں گی۔ مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا سے ملاقات کے بعدجمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارباب غلام رحیم کا کہنا تھا کہ انتخابات میں مسلم لیگ فنکشنل اور پیپلز مسلم لیگ مل کر پیپلز پارٹی کا مقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کے پیر پگارا سے پرانے مراسم ہیں،انتخابات میں سیٹ ایڈجسمنٹ کے معاملات طے پا گئے ہیں جس کا جلد اعلان کر دیا جائے گا۔ ارباب غلام رحیم کا کہنا تھا کہ انہوں نے پرویز مشرف کو پاکستان آنے کا مشورہ نہیں دیا تھا۔

مزید :

کراچی -