کراچی میں حساس ادارے کی کارروائی ، دو مبینہ دہشت گردگرفتار، تیار بم برآمد

کراچی میں حساس ادارے کی کارروائی ، دو مبینہ دہشت گردگرفتار، تیار بم برآمد
کراچی میں حساس ادارے کی کارروائی ، دو مبینہ دہشت گردگرفتار، تیار بم برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سہراب گوٹھ کے علاقے میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لے کر تیار بم برآمد کرکے کراچی کو تباہی سے بچالیا۔ ذرائع کے مطابق شہر قائد میں جاری دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں کی وجہ سے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارکارروائیاں جاری ہیں اور گذشتہ رات ایسی ہی ایک کارروائی حساس اداروں نے سہراب گوٹھ کے علاقے کوئٹہ ٹاﺅن میں کی جس دوران تحریک طالبان ولی الرحمان گروپ کے اکرام اللہ اور احمد اللہ کو حراست میں لے لیاگیا۔ ذرائع نے بتایاکہ ملزمان کے قبضے سے ،ایم پی فائیورائفل ، ایس ایم جی ، کلاشنکوف اور واٹر کولر میں تیار ایک بم برآمد کرلیاگیاہے تاہم ابتدائی طور پر ہدف کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا۔ ولی الرحمان گروپ سانحہ عباس ٹاﺅن سمیت مختلف کارروائیوں میں ملوث رہا۔

مزید :

کراچی -