مادھولال حسین کے علاقہ میں بدترین لوڈشیڈنگ ،تاریکی میں واردتیں معمول ،مکین پریشان

مادھولال حسین کے علاقہ میں بدترین لوڈشیڈنگ ،تاریکی میں واردتیں معمول ،مکین ...
مادھولال حسین کے علاقہ میں بدترین لوڈشیڈنگ ،تاریکی میں واردتیں معمول ،مکین پریشان

  

لاہور (محمد نواز سنگرا/الیکشن سیل) مادھولال حسین کے رہائشی پینے کے گندے پانی، کرائم، بجلی وگیس کی لوڈشیدنگ کی وجہ سے پریشان نظر آئے اسلم نے کہا کہ علاقے میں گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کافی پریشانی کا سامنا ہے اشرف نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے علاقہ میں سٹریٹ کرائم بڑھ گیا ہے اور رات کو بجلی جانے کی وجہ سے گلیاں تاریک ہوجاتی ہیں اور کرائم کی شروع ہوجاتے ہیں کارخانے بند ہونے کی وجہ سے بے روزگاری میں بھی اضافہ ہوا ہے غلام احمد نے کہا کہ علاقہ میں بہت زیادہ گندگی ہے اور ہر طرف گندگی کے ڈھیر ہونے کی وجہ سے علاقہ میں موذی امراض پھیل رہے ہیں عاشق حسین نے بتایا کہ علاقہ میں سیوریج کا نظام بہت خراب ہے برسات کے موسم میں پانی گلیوں میں کھڑا ہوجاتا ہے اور گزرنا مشکل ہوجاتا ہے رہائسی عارف حسین نے کہا کہ علاقے میں پینے کا پانی بھی صاف نہیں جس کے پینے سے علاقہ کے عوام معدے اور ہیپاٹائٹس جیسے امراض میں مبتلا ہورہے ہیں مقصود نے کہا کہ سٹریٹ لائٹ بھی اکثر خراب رہتی ہیں جن کی وجہ سے رات کو اکثر گلیاں تاریکی میں ڈوبی رہتی ہیں اور لوگ جرائم پیشہ افراد کا شکار ہوجاتے ہیں۔

مزید :

الیکشن ۲۰۱۳ -