کالعدم تنظیموں کی جانب سے دھمکیاں ، اساتذہ نے بلوچستان میں الیکشن ڈیوٹیوں سے انکار کردیا

کالعدم تنظیموں کی جانب سے دھمکیاں ، اساتذہ نے بلوچستان میں الیکشن ڈیوٹیوں سے ...
کالعدم تنظیموں کی جانب سے دھمکیاں ، اساتذہ نے بلوچستان میں الیکشن ڈیوٹیوں سے انکار کردیا

  

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم تنظیموں کی جانب سے دھمکیوں کی وجہ سے اساتذہ نے بلوچستان کے 11اضلاع میں الیکشن ڈیوٹیاں دینے سے انکار کردیاہے ۔ ٹیچر ایسوسی ایشن کے مطابق عام انتخابات سے قبل دہشت گردی کی جاری لہر میں اُنہیں بھی الیکشن ڈیوٹیاں دینے پر دھمکیاں دی جارہی ہیں اور وہ ایسی صورتحال میں ڈیوٹیاں دینے سے قاصر ہیں ۔ ٹیچر ایسوسی ایشن کاکہناتھاکہ قلات ، نوشکی ، چاغی ،تربت ، منج ،پنجگور اور مکران سمیت11اضلاع میں الیکشن ڈیوٹیاں نہیں دیں گے ۔

مزید :

کوئٹہ -اہم خبریں -