عبدالقادر گیلانی کی گاڑی سے پستول برآمد

عبدالقادر گیلانی کی گاڑی سے پستول برآمد
عبدالقادر گیلانی کی گاڑی سے پستول برآمد

  

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے صاحبزادے اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 151سے پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالقادر گیلانی کی گاڑی سے دوران تلاشی پستول برآمد کرلی گئی ہے جس پر ملٹری پولیس نے ڈرائیور اور سیکریٹری کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق قاسم بیلا چیک پوسٹ پر پیپلزپارٹی کا جھنڈا لگی گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی تو گاڑی سے ایک نائن ایم ایم پستول برآمد ہوا جس پر دوسواروں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے تاہم اسلحہ کے قانونی یا غیر قانونی ہونے کے بارے میں معلومات حاصل نہیں ہوسکیں ۔ پولیس کے مطابق لینڈکروزر عبدالقادر گیلانی کی ملکیت ہے تاہم سابق رکن قومی اسمبلی کی گاڑی میں موجودگی کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔ نجی چینل کے مطابق فوج نے ابتدائی تفتیش کے بغیر گاڑی کو تحویل میں لے کر ڈرائیور اور سیکریٹری کو پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد پولیس واپس روانہ ہوگئی ہے ۔

مزید :

ملتان -