لیاری میں رینجرز کے ، پیپلزامن کمیٹی کے رہنماﺅں کے گھروں پر چھاپے ، گینگ وار کے ملزم سمیت نو افراد گرفتار،غیر ملکی فوج کی وردیاں برآمد

لیاری میں رینجرز کے ، پیپلزامن کمیٹی کے رہنماﺅں کے گھروں پر چھاپے ، گینگ وار ...
لیاری میں رینجرز کے ، پیپلزامن کمیٹی کے رہنماﺅں کے گھروں پر چھاپے ، گینگ وار کے ملزم سمیت نو افراد گرفتار،غیر ملکی فوج کی وردیاں برآمد

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) رینجر ز نے لیاری کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران گینگ وار کے ملزم سمیت نو مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر غیر ملکی فوج کی وردیاں، اسلحہ ،بم اوردیگر سامان برآمد کرلیا جبکہ کالعدم پیپلزامن کمیٹی کے رہنماﺅں کے گھروں پر چھاپے کے بعد لیاری میں صورتحال کشیدہ ہوگئی اور مختلف علاقوں میں فائرنگ ہوتی رہی ۔ رینجرز ترجمان کے مطابق لیاری میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن ختم ہوگیاہے اور آپریشن کے دوران نو مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر راکٹ لانچر، دستی بم ، غیر ملکی فوج کی وردیاں ، بلوچستان لبریشن آرمی کا جھنڈا اور دیگر سامان برآمد کرلیاگیاہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لیاری میں پیپلزامن کمیٹی کے سربراہ عزیرجان بلوچ کے گھر پر رینجرز نے چھاپہ مارکر لیپ ٹاپ سمیت دیگر اشیاءتحویل میں لے لیں۔ ذرائع نے بتایاکہ عزیرجان بلوچ کے علاوہ زاہدلاڈلا، بابالاڈلااور فیصل پٹھان کے گھر وں پر چھاپے کے دوران چار مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیاگیا۔چاکیواڑہ میں آپریشن کے دوران گینگ وار کے ملزم کو حراست میں لے لیاگیا۔ پیپلزامن کمیٹی کے رہنماﺅں کے گھروں پر چھاپے کے بعد لیاری میں صورتحال کشیدہ ہوگئی اور مختلف علاقوں سے فائرنگ کی آوازیں آتی رہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -