پاک افغان سرحدی علاقے میں افغان فورسز پرخود کش حملہ ، پولیس اہلکار جاں بحق، باب دوستی بند

پاک افغان سرحدی علاقے میں افغان فورسز پرخود کش حملہ ، پولیس اہلکار جاں بحق، ...
پاک افغان سرحدی علاقے میں افغان فورسز پرخود کش حملہ ، پولیس اہلکار جاں بحق، باب دوستی بند

  

چمن ، کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک افغان سرحدی علاقے ویش منڈی کے قریب افغان چیک پوسٹ پر خود کش حملے میں افغان پولیس اہلکار جاں بحق اور خاتون سمیت تین راہگیر زخمی ہوگئے جس کے بعد پاک افغان سرحد آمدو رفت کے لیے بند کردی گئی ۔ افغان پولیس کے مطابق خود کش حملہ آور نے خود کو چیک پوسٹ پر اُڑالیاجس کے نتیجے میں خاتون سمیت تین راہگیر زخمی ہوگئے ۔ لیویز ذرائع کے مطابق افغان علاقے میں خود کش حملے کے بعد باب دوستی کو سیل کرکے آمدورفت معطل کردی گئی ہے ۔ پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق افغان فورسز نے فائرنگ کرکے خود کش حملہ آور کو ہلاک کردیا، حملہ آور چیک پوسٹ کو نشانہ بناناچاہتاتھا۔

مزید :

بین الاقوامی -