الیکشن کمیشن کاامیدواروں پر حملوں پر تشویش کا اظہار ، فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت

الیکشن کمیشن کاامیدواروں پر حملوں پر تشویش کا اظہار ، فول پروف سیکیورٹی ...
الیکشن کمیشن کاامیدواروں پر حملوں پر تشویش کا اظہار ، فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے انتخابی امیدواروں پر ہونیوالے حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومتوں کو فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ۔ عام انتخابات 2013ءکیلئے ہونیوالی الیکشن مہم کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں سیاسی سربراہان ، انتخابی امیدواروں اور کارکنان پر ہونیوالے حملوں پر الیکشن کمیشن نے تشویش کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ تمام صوبائی حکومتیں دہشت گردی روکنے کے لیے سخت اقدامات کریں ۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ تمام انتخابی امیدواروں کی بلاامتیاز فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے ۔

مزید :

قومی -