بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کا بیرون ملک علاج کرانے اور تشدد کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ پر جیل میں تشدد کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرانے اور علاج کیلئے بیرون ملک منتقل کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے ۔ سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سربجیت سنگھ کے علاج کیلئے اعلیٰ سطح میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کے احکامات صادر کیے جائیں اور اُس کی سزا معطل کرکے بیرون ملک علاج کیلئے بھجوایاجائے ۔ دوسری طرف سربجیت سنگھ کی بہن اور بیٹیوں نے پاکستان کے ویزے کیلئے درخواست دیدی ہے ۔