صوبے کی بجلی باہر جارہی ہے ، اقتدار میں آکر روزگار فراہم کریں گے : شہباز شریف

صوبے کی بجلی باہر جارہی ہے ، اقتدار میں آکر روزگار فراہم کریں گے : شہباز شریف
صوبے کی بجلی باہر جارہی ہے ، اقتدار میں آکر روزگار فراہم کریں گے : شہباز شریف

  

ننکانہ صاحب (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہاہے کہ ہر روز صوبے سے سات میگاواٹ بجلی باہر جارہی ہے ، ن لیگ کا منشور بے روزگاروں کو روزگار کی فراہمی ہے ۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ اُنہوں نے پنجاب میں شفاف طریقے سے منصوبے مکمل کیے ، دوسال میں اندھیرے ختم کرنے کا وعدہ دوہراتے ہوئے اُنہوں نے کہاکہ روزانہ سات سومیگاواٹ بجلی صوبے سے باہر جارہی ہے ، ساڑھے نو سو میگاواٹ کے منصوبے بند پڑے ہیں ۔ شہباز شریف نے کہاکہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بجلی کا بحران ہے جس کی وجہ سے زراعت متاثر اور صنعتیں بند ہورہی ہیں ، پاکستان پر کیاگزررہی ہے ، حکمرانوں کو احساس نہیں ۔ اُنہوں نے کہاکہ ن لیگ کا منشور بے روزگاروں کو روزگار فراہم کرناہے ، کسانوں کوریلیف دیں گے ۔

مزید :

ننکانہ صاحب -