سرکس کے شیر کچھ بھی کرلیں تبدیلی آکر رہے گی:عمران خان

سرکس کے شیر کچھ بھی کرلیں تبدیلی آکر رہے گی:عمران خان
 سرکس کے شیر کچھ بھی کرلیں تبدیلی آکر رہے گی:عمران خان

  

خانپور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بم دھماکے کرنے والوں کو کہتا ہوں کہ نیا پاکستان بنانے کیلئے موقع دیں، تمام جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے دی جائے، کسی کا نام نہیں لیتا سرکس کے شیر کچھ بھی کرلیں تبدیلی آکر رہے گی، مینار پاکستان پر پنکھا جھلنے والوں نے 5 سال میں خود بجلی پیدا کیوں نہیں کی، دنیا میں جہاں بھی خوشحالی آئی وہ بلدیاتی نظام کی وجہ سے آئی، جب تک پاکستان میں کرپشن اور رشوت ختم نہیں ہوتی تبدیلی نہیں آسکتی، عوام 11 مئی کی شام سڑکوں پر آزادی کا جشن منارہے ہوں گے۔ انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نام نہیں لیتا لیکن سرکس کے شیر کچھ بھی کرلیں تبدیلی آکر رہے گی، 5 دفعہ باری لینے والے چھٹی باری میں بھی کچھ نہیں کرسکتے، مینار پاکستان پر پنکھا جھلنے والوں نے خود بجلی کیوں نہیں بنائی، اب کہتے ہیں لوڈشیڈنگ ختم کردین گے تو گزشتہ 5 سال میں کیوں نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام انسانوں کو حقوق دیتا ہے، دنیا میں جہاں بھی خوشحالی آئی وہ بلدیاتی نظام کی وجہ سے آئی، مغرب میں جو محنت کرتا ہے اسے پیسے ملتے ہیں، جب تک پاکستان میں کرپشن اور رشوت ختم نہیں ہوتی تبدیلی نہیں آسکتی، پاکستان کو خوشحال کرنا ہے تو کرپشن کا مقابلہ کرنا پڑے گا۔ان کا کہنا ہے کہ پولیس، تعلیم، ہسپتالوں کا نظام صوبائی حکومت کی ذمہ داری تھی۔لاہور سے ڈرامے ہوتے ہیں، کہتے کچھ اور کرتے کچھ ہیں، جس کا جینا مرنا پاکستان میں ہوگا وہی پاکستان کی خدمت کرسکتا ہے، نوجوان ایسی جماعتوں کو ووٹ نہ دیں جن کے پیسے ملک سے باہر ہوں۔میرا سب کچھ پاکستان میں ہے، ملک کی ترقی ہوگی تو میں بھی ترقی کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی سونامی سارے پاکستان میں پھیلتی جارہی ہے، لوگ کہتے تھے کہ سونامی صرف شہروں میں ہے، کیا دیہات کے لوگ تبدیلی نہیں چاہتے۔اگر آپ نے بلے کو ووٹ نہ دیا تو ملک کی تباہی کے ذمہ دار آپ ہوں گے، عوام 11 مئی کی شام سڑکوں پر آزادی کا جشن منارہے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بم دھماکوں کی مذمت کرتا ہوں، بم دھماکے کرنے والوں کو کہتا ہوں کہ نیا پاکستان بنانے کیلئے موقع دیں، تمام جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے دی جائے، دھماکے کرنے والے چند دن انتظار کرلیں۔

مزید :

قومی -