فاٹا کے پورے نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے: جسٹس دوست محمد
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمد نے کہا ہے کہ ان وجوہات کا پتہ لگانے کی ضرورت ہے جن کے باعث سرحدوں کی حفاظت کرنے والوں کو خون کی دلدل میں دھکیل دیا گیا ہے۔ فاٹا لائرز فورم کی تقریب سے خطاب میںان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں کے ساتھ برٹش کالونی جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ فاٹا میں پارلیمانی نظام تو موجود ہے لیکن ان کے اراکین اسمبلی فاٹا کے لئے قانون سازی بھی نہیں کر سکتے۔انہوںنے کہا کہ فاٹا کے پورے نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے۔