عمران خان کا ووٹ پیپلز پارٹی کے کھاتے میں جائے گا:شہبازشریف

عمران خان کا ووٹ پیپلز پارٹی کے کھاتے میں جائے گا:شہبازشریف
عمران خان کا ووٹ پیپلز پارٹی کے کھاتے میں جائے گا:شہبازشریف

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما شہبازشریف نے کہا ہے کہ قوم 11مئی کو ووٹ تقسیم نہ ہونے دے، جو ووٹ عمران خان کو پڑے گا وہ پیپلزپارٹی کے کھاتے میں جائے گا ، عمران خان ، زرداری ، اور ق لیگ سب کی تقریر ایک جیسی ہے۔ ننکانہ صاحب کے علاقے واربرٹن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بجلی ہے ، ہر روز 700 میگاواٹ بجلی پنجاب سے باہر جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کوئی جن بھوت ہیں جو ایک دن میں لوڈشیڈنگ ختم کردیں۔ مرکز میں حکومت سنبھال کر لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کریں گے ۔ زراعت کا شعبہ متاثر اور صنعتیں بند ہیں۔ حکمرانوں کو قوم کی کسی تکلیف کا احساس نہیں۔

مزید :

لاہور -