بے حرمتی اور زیادتی کی خبریں سن کر بہت افسوس ہوتا ہے:بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاﺅلہ

بے حرمتی اور زیادتی کی خبریں سن کر بہت افسوس ہوتا ہے:بالی ووڈ اداکارہ جوہی ...
بے حرمتی اور زیادتی کی خبریں سن کر بہت افسوس ہوتا ہے:بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاﺅلہ

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جوہی چاو¿لہ کا کہنا ہے کہ خواتین کی بے حرمتی اور زیادتی کی خبریں سن کر بہت افسوس ہوتا ہے۔ انہون نے اداکار اور ہدایت کار فرحان اختر کی خواتین سے زیادتی کے خلاف ”مین اگینسٹ ریپ اینڈ ڈسکریمنیشن“ نامی مہم کو سراہتے ہوئے کہا کہ فرحان اختر نے مہم شروع کرکے بہت اچھا کام کیا ہے اور ہر کسی کو معصوم بچیوں اورخواتین کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اخبار پڑھنا اسی لئے پسند نہیں کرتیں کہ ہر روز کسی نہ کسی خاتون سے زیادتی کی خبر شائع ہوتی ہے۔ بطور ماں ان کے لئے یہ بہت دکھ کی بات ہے کہ آج چھوٹی عمر کی بچیوں کو بھی زیادتی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فرحان اختر کو مشورہ دیں گی کہ وہ خواتین سے برابری کے سلوک اور درجہ دینے کے موضوع پر فلمیں بنائیں تاکہ لوگوں کو خواتین کی عزت وتکریم سے متعلق آگاہی دی جاسکے۔

مزید :

تفریح -