نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان نے سرجن مبشر احسن کے اغواءکے واقع کا نوٹس لے لیا

نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان نے سرجن مبشر احسن کے اغواءکے واقع کا نوٹس لے لیا
نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان نے سرجن مبشر احسن کے اغواءکے واقع کا نوٹس لے لیا

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش خان باروزئی نے چمن ہسپتال کے سرجن مبشر احسن کے اغواءکے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو مغوی ڈاکٹرکی بحفاظت بازیابی کویقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ اغواءکے واقعات کسی طور قابل برداشت نہیں ہیں اوران گھناﺅنی کارروائیوں میں ملوث عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیںلہٰذا پولیس او ر انتظامیہ ان کے خلاف سخت کارروائی کریں اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے اغواءکے اس واقعے کے تناظر میں پی ایم اے بلوچستان کے عہدیداروں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویڑن کو بھی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

کوئٹہ -