تحریک انصاف بوسیدہ نظام کو گرا کر نوجوانوں کا نیا پاکستان بنانا چاہتی ہے:مخدوم جاوید ہاشمی

تحریک انصاف بوسیدہ نظام کو گرا کر نوجوانوں کا نیا پاکستان بنانا چاہتی ...
 تحریک انصاف بوسیدہ نظام کو گرا کر نوجوانوں کا نیا پاکستان بنانا چاہتی ہے:مخدوم جاوید ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک میں انتخابات نہیں چاہتے لیکن الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن ممالک میں خانہ جنگی ہے وہاں بھی انتخابات ہوئے ہیں۔دہشت گرد چاہتے ہیں انتخابات نہ ہوں لیکن ملک کو دہشتگردوں کے حوالے نہیں کر سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذہبی اختلافات سے بڑھ کر قائد اعظم نے جو نظریہ دیا تھا اسے آگے لے کر چلنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بوسیدہ نظام کو گرا کر نوجوانوں کا نیا پاکستان بنانا چاہتی ہے۔

مزید :

ملتان -