جاپان میں قبرستان سے گزریں تو انگوٹھے کو مٹھی میں بند کرلیں، چین میں نمبر 4 کا استعمال نہ کریں،جانئے وہ باتیں جو آپ کو مختلف ممالک کے دوروں کے دوران ہرگز نہیں کرنے چاہیے

جاپان میں قبرستان سے گزریں تو انگوٹھے کو مٹھی میں بند کرلیں، چین میں نمبر 4 کا ...

لندن(نیوزڈیسک)دنیا بھر میں بہت عجیب و غریب روایات پائی جاتی ہیں۔اگر آپ کو بیرون ملک جانا پڑے تو یہ باتیں کبھی بھی نہیں کرنی چاہئیں،آئیے آپ کو کچھ ایسی روایات کے بارے میں بتاتے ہیں۔

مصر

اس ملک میں قینچی کو بلاوجہ کھولنا اور بند کرنا معیوب سمجھا جاتا ہے۔

چین

چین میں نمبر 4کو ہرگز استعمال نہ کرین کیونکہ اسے انتہائی بدقسمت نمبر سمجھا جاتا ہے اور موت کے برابر خیال کیا جاتا ہے۔

فرانس

اگر آپ کا بائیں پاﺅںکتے کے پخانے پر آجائے تو یہ خوش قسمتی اور دائیاں پاﺅں آنے کی صورت میں بدقسمتی سمجھا جاتا ہے۔

جاپان

اگر آپ اس ملک میں کسی قبرستان کے پاس سے گزریں تو اپنے انگوٹھے کو مٹھی میں بند کرلیں کیونکہ یہ آپ کے والدین کو ناگہانی موت سے بچائے گا۔

اسی طرح اگر آپ نوڈلز کھائیں تو کبھی بھی چوپ سٹکس سیدھی (افقی)نہ رکھیں کیونکہ یہ بدقسمتی لائے گا۔

ترکی

رات کے قوت کبھی بھی اس ملک میں چیونگم نہ کھائیں کیونکہ یہ مانا جاتا ہے کہ رات کو چیونگم کھانے سے یہ مردہ انسان کے گوشت میں بدل جاتی ہے۔

روس

اگر کوئی پرندہ آپ کی گاڑی یا پراپرٹی پر اپنی ’بیٹھ‘کرجائے تو یہ دولت آنے کی نشانی ہے۔

سپین

اگر کسی کمرے میں داخل ہوں تو کبھی بھی بائیں پاﺅں کااستعمال نہ کریں کیونکہ یہ بدقسمتی کی علامت ہے۔

یہ بھی مانا جاتا ہے کہ 13تاریخ کو اگر منگل ہوتو یہ دن برا ہوگا۔

نئے سال کی رات کو 12انگور کھانے سے آنے والے 12ماہ خوش قسمت رہتے ہیں۔

جرمنی

اگر آپ پانی کے گلاس پر’چیئرز‘کریں تو یہ باقی لوگوں کے لئے بد قسمتی لائے گا۔

برازیل

اگر آپ کا بٹوہ یا پرس زمین پر گرجائے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ غریب ہوجائیں گے۔

امریکہ

اگر آپ کسی ٹوٹے ہوئے راستے (بلاک)پر پاﺅں رکھیں گے تو اس کی وجہ سے آپ کی والدہ کی کمر ٹوٹ سکتی ہے۔

سویڈن

اگر آپ کسی ایسے گٹر کے ڈھکن پر پاﺅں رکھیں جس پر Kلکھا ہوتو آپ کو آپ کاپیار ملے گا اور اگر Aوالے ڈھکن پر پاﺅں رکھ دیا جائے تو پھر آپ کا دل ٹوٹ جائے گا۔

پرتگال

اس ملک میں کبھی بھی الٹے مت چلیں کیونکہ یہ شیطان کو اپنے قدموں پر چلنے کی دعوت ہے۔

نائیجیریا

کبھی بھی بچے کو ہونٹوں پر پیار نہ کریں کیونکہ یہ بدقسمتی کی علامت سمجھا جائے گا۔

نیدرلینڈ

ہمسائے کو نمک دینا بدقسمتی کی علامت سمجھا جائے گا۔

اگر آپ رات کے کھانے پر گانا گایا جائے تو سمجھا جاتا ہے کہ آپ شیطان کے لئے گارہے ہیں۔

بھارت

منگل کے دن بال کٹوانا بدقسمتی کی علامت ہے۔

سورج گرہن کے دوران گھر میں رہیں کیونکہ سورج کی کرنیں پڑنابدقسمتی کی علامت ہے۔

کوریا

پنکھا چلا کرسونے سے انسان دم گھٹ کر مرجائے گا۔

برطانیہ

نئے جوتے کبھی بھی میز پر نہ رکھیں کہ یہ بدقسمتی کی علامت ہے۔

کالی بلی راستہ کاٹ جائے تو کچھ بُرا ہوگا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...