عمارت میں آگ اور کھڑکی سے چیختی خاتون، اس تصویر کے چند ہی سیکنڈ بعد کیا ہوا؟

عمارت میں آگ اور کھڑکی سے چیختی خاتون، اس تصویر کے چند ہی سیکنڈ بعد کیا ہوا؟
عمارت میں آگ اور کھڑکی سے چیختی خاتون، اس تصویر کے چند ہی سیکنڈ بعد کیا ہوا؟

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے دارالحکومت ماسکو میں فائربریگیڈ کے عملے کی مجرمانہ غفلت کے باعث ایک خاتون زندہ جل کر مر گئی۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اس رہائشی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے خاتون کے فلیٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ خاتون کھڑکی پر آ کر مدد کے لیے چلاتی رہی مگر نیچے کھڑی فائربریگیڈ کی دو گاڑیاں دوسرے فلیٹ کی آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔ اس دوران کھڑکی میں کھڑی خاتون شعلوں کی لپیٹ میں آ گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمارت کی چوتھی منزل پر واقع تین فلیٹس میں آگ لگی تھی، جن میں سے ایک کی کھڑکی میں خاتون کھڑی مدد کے لیے پکار رہی تھی، مگر فائربریگیڈ کا عملہ دوسرے فلیٹ کی کھڑکی پر آگ بجھانے والے مواد کا چھڑکاﺅ کرتا رہا۔ خاتون نے کھڑکی سے کودنے کی کوشش بھی کی لیکن زیادہ بلندی کے باعث خوفزدہ ہو گئی اور ایسا نہ کر سکی۔یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر بہت زیادہ دیکھی جا رہی ہے اور صارفین فائربریگیڈ کے عملے کی اس غفلت پر اسے شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔برطانوی اخبار کے مطابق ماسکو پولیس نے بھی واقعے میں ایک خاتون کی ہلاکت اور تین افراد کے جھلس کر زخمی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔تاہم عمارت میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

woman screaming for help by dailypakistan

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...