بہترین صحت کیلئے مختلف اقسام کے ڈرائی فروٹ کتنی مقدار میں کھانے چاہئیں؟ جانئے صحت مند زندگی کیلئے انتہائی مفید معلومات

بہترین صحت کیلئے مختلف اقسام کے ڈرائی فروٹ کتنی مقدار میں کھانے چاہئیں؟ ...

لندن(نیوزڈیسک)خشک میوہ جات کا انسانی صحت پر خوشگوار اثرات کا انکار نہیں کیا جاسکتا ۔ان میں موجود پروٹین،وٹامن، کاربوہائیڈریٹس کی وجہ سے ہمارے جسم کو توانائی بھی ملتی ہے اور وہ صحیح طریقے سے کام بھی کرلیتا ہے۔لیکن اس بات کو بھی سامنے رکھنے کی ضرورت ہے کہ انہیں کھاتے ہوئے مقدار نہ اتنی زیادہ ہو کہ جسم کو نقصان ہو اور نہ اتنی کم کہ فائدہ بھی نہ ہو، آئیے آپ کو ان کی درست مقدار کے بارے میں بتاتے ہیں۔

اخروٹ

ان میں اومیگاتھری ،کاپر،میگنیز اور بائیوٹین پائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے یہ جسم کو تقویت دیتے ہیں۔ان کے استعمال سے ہم کینسر جیسنی خطرناک بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔خواتین میں چھاتی اور مردوںمیں پروسٹیٹ کینسر سے بچنے کے لئے اخروٹ کا استعمال ضرور کرنا چاہیے۔آپ کو چاہیے کہ دن میں ایک چوتھائی کپ اخروٹ کھائیں کہ یہ جسم کو مطلوب پروٹین اور دھاتوں کی مقدار کو پورا کردے گا۔

پستہ

اس میں وٹامن ای،بیٹا کروٹین،لیوٹین پائی جاتی ہیں۔اس کے استعمال کی وجہ سے برالیسٹرول کنٹرول میں رہتا ہے اور اچھے کولیسٹرول کی مقدار بڑھتی ہے۔آپ کو چاہیے کہ دن میں50گرام تک پستہ استعمال کریں کہ اس سے جسم کو چکنائی اور وٹامن کی مطلوبہ مقدار بآسانی مل جائے گی۔

بادام

جرنل آف ایگریکلچر اینڈ فوڈ کیمسٹری میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایاگیاہے کہ ایک اونس بادام کھانے سے اتنی توانائی مل جاتی ہے جو کہ ایک کپ ابلی ہوئی براکلی یا سبز چائے سے ملتی ہے۔آپ کو ایک بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ بادام کو استعمال کرتے ہوئے اس کا چھلکا نہ اتاریں بلکہ اسے چھلکوں سمیت کھائیں کہ اس طرح آپ کو اس کی مکمل غذائیت مل سکے۔دن میں ایک اونس یا30گرام تک بادام کھائیں کہ ہمارے جسم کو اتنے حراروں کی ضرورت ہوتی ہے۔

مزید : تعلیم و صحت

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...