دانت برش کرنے اور کینسر میں گہرا تعلق پہلی مرتبہ سامنے آگیا، سائنسدانوں کا ایسا انکشاف جس کے بارے میں ہر شخص کو ضرور معلوم ہونا چاہیے

دانت برش کرنے اور کینسر میں گہرا تعلق پہلی مرتبہ سامنے آگیا، سائنسدانوں کا ...
دانت برش کرنے اور کینسر میں گہرا تعلق پہلی مرتبہ سامنے آگیا، سائنسدانوں کا ایسا انکشاف جس کے بارے میں ہر شخص کو ضرور معلوم ہونا چاہیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) بچپن سے ہی ہمیں دانت صاف کرنے کا عادی بنانے کے لیے اس کا فائدہ یہ بتایا جاتا ہے کہ اس سے دانتوں کو کیڑا نہیں لگتا اور دانت خراب نہیں ہوتے، مگر اب سائنسدانوں نے برش کرنے کا ایک ایسا فائدہ بتا دیا ہے جس کے بعد ہر ایک اس کا عادی ہو جائے گا۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”منہ میں کئی طرح کے بیکٹیریا پائے جاتے ہیں جن میں دو اقسام کے بیکٹیریا لبلبے کے خطرناک کینسر کا سبب بنتے ہیں۔ دانت باقاعدگی کے ساتھ برش کرنے سے ان بیکٹیریا کا خاتمہ ہو جاتا ہے اور انسان اس کینسر سے محفوظ رہتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بیکٹیریا مسوڑوں کی بیماریوں کا بھی باعث بنتے ہیں اور برش کرنے سے ان بیماریوں سے بھی نجات مل جاتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ کے ان سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”جن لوگوں کے منہ میں یہ دو قسم کے بیکٹیریا موجود ہوں ان میں اگلے دس سال کے دوران لبلبے کے کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات دو گنا بڑھ جاتے ہیں۔“سائنسدانوں نے اپنی یہ تحقیقی رپورٹ امریکن ایسوسی ایشن فار کینسر ریسرچ کے اجلاس میں پیش کی۔ نیویارک یونیورسٹی کے ان سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں 732ایسے افراد کو 10سال تک زیرنگرانی رکھا جن میں سے آدھے باقاعدگی سے برش کرتے تھے اورآدھے کبھی کبھار۔ جو لوگ باقاعدگی کے ساتھ برش کرتے تھے وہ دس سال بعد بھی صحت مند تھے اور جنہیں برش کرنے کی عادت نہیں تھی ان میں سے واضح اکثریت دس سال بعد لبلبے کے کینسر میں مبتلا ہو چکی تھی۔
سائنسدانوں نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ جن لوگوں کے منہ میں پی گنگیولس(P. Gingivalis)نامی بیکٹیریا موجود تھے ان میں لبلبے کے کینسر میں مبتلا ہونے کی شرح 59فیصد تھی اور جن لوگوں کے منہ میں A. Actinomycetemcomitansنامی بیکٹیریا موجود تھے ان میں یہ شرح حیران کن طور پر 119فیصد تھی۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ دونوں قسم کے بیکٹیریا انتہائی خطرناک ہیں جنہیں برش کی عادت اپنا کر ختم کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ لبلبے کا کینسر دنیا میں عام پائی جانے والی کینسر کی اقسام میں سے ایک ہے اور یہ انتہائی جان لیوا قسم ہے۔ برطانیہ میں ہر سال لگ بھگ 9ہزار افراد اس کینسر کا شکار ہوتے ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -