واٹس ایپ میں چھپے وہ فیچر ز جن کے بارے میں آپ کو معلوم نہیں، جانئے اور زندگی آسان بنائیے
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف چیٹنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ میں کئی ایسے فیچرز ہیں جن سے تاحال اکثر صارفین واقف نہیں ہیں۔ ذیل میں کچھ ایسے ہی دلچسپ اور مفید فیچرز کا ذکر کیا گیا ہے۔
میسجز شمار کرنا
واٹس ایپ پر آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ نے اپنے دوستوں کو کتنے پیغامات بھیجے ہیں۔ یہ چیک کرنے کے لیے سینٹنگز میں جا کر اکاؤنٹ کا آپشن منتخب کریں اور پھر نیٹ ورک یوزیج میں جائیں۔ یہاں آپ کو ہر کنٹیکٹ(Contact)کے آگے بھیجے گئے پیغامات کی تعداد نظر آ جائے گی۔
گفتگو کو اپنے ای میل اکاؤنٹ میں بھیجنا
آپ واٹس ایپ پر ہونے والی گفتگو کو اپنے ای میل اکاؤنٹ میں بھی بھیج سکتے ہیں۔ آپ جس دوست کے ساتھ ہونے والی گفتگو ای میل میں بھیجنا چاہتے ہیں اس کی بار کھولیں اوراوپر دائیں کونے میں آپشن کی(Option Key)پر کلک کریں۔ اس کے بعد مور(More) میں جا کر ای میل چیٹ کا آپشن منتخب کریں۔
گروپ چیٹ کو بند کرنا
تنگ کرنے والی گروپ چیٹنگ کو بند کرنے کے لیے اس گروپ میں جائیں۔ مطلوبہ نام پر کلک کریں اور میوٹ(Mute) کو دبا دیں۔
لاسٹ سین کا آپشن چھپانا
جب کوئی واٹس ایپ پر آپ کی چیٹ بار کھولتا ہے تو اسے لاسٹ سین(Last Seen) میں یہ معلوم ہو جاتا ہے کہ آپ نے کتنا وقت قبل واٹس ایپ کھولا تھا۔ اس فیچر کو بند کرنے کے لیے سیٹنگز میں جا کر اکاؤنٹ کا آپشن منتخب کریں، یہاں سے پرائیویسی اور پھر لاسٹ سین میں جائیں۔ یہاں سے اسے آن یا آف کیا جا سکتا ہے۔
میسیج پڑھے جانے کا وقت معلوم کرنا
اگر آپ یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ آپ کے دوست نے آپ کا بھیجا ہوا پیغام کس وقت پڑھا تو آئی فون صارفین اس کے لیے اس پیغام پر جائیں اور اسے دائیں بائیں گھمائیں۔ اس سے آپ کو اس کے پڑھے جانے کے وقت کا نوٹیفکیشن مل جائے گا۔ اینڈرائیڈ فون صارفین مطلوبہ پیغام کو طویل وقت کے لیے دبا کر رکھیں۔ اس سے ایک گول دائرے میں لفظ 237نمودار ہو گا۔ اس پر کلک کرنے سے آپ کو پیغام پڑھے جانے کا وقت معلوم ہو جائے گا۔
مزید جانئے: ایک ایسی ڈیوائس مارکیٹ میں آ گئی جو آپ کی وائی فائی کی سپیڈ کو اتنا تیز کر دے گی کہ آپ کو خود یقین نہیں آئے گا
تصویر کو فون میں محفوظ ہونے سے روکنا
اگر آپ چاہتے ہیں کہ چیٹ میں آنے والی تصویریں آپ کے فون میں محفوظ نہ ہوں تو اس کے لیے سیٹنگز میں جا کر پرائیویسی اور پھر فوٹوز میں جائیں اور یہاں واٹس ایپ کو غیرمنتخب کر دیں۔
پیغام پڑھے جانے کی رسید کو روکنا
سیٹنگز میں جا کر اکاؤنٹ کے آپشن میں جائیں، یہاں سے پرائیویسی میں جا کر سوئچ آف ریڈ ریسیپٹس(Switch off read receipts) کو منتخب کریں اوراپنی خواہش کے مطابق آن یا آف کر دیں۔
واٹس ایپ پر فون نمبر تبدیل کرنا
بہت سے لوگ نمبر تبدیل کرنے کے لیے پہلے واٹس ایپ کو ختم کرکے دوبارہ انسٹال کرتے ہیں حالانکہ اسے ختم کیے بغیر بھی نمبر تبدیل ہو سکتا ہے۔ اس کے لیے سیٹنگز میں جا کر اکاؤنٹ کا آپشن منتخب کریں اور اس میں ڈیلیٹ مائی اکاؤنٹ پر کلک کر دیں۔ اس طرح پہلا نمبر ختم ہو جائے گا اور آپ اس میں دوسرا نمبر داخل کر سکیں گے۔
مزید جانئے: موبائل فونز کے بارے میں وہ 7 جھوٹ جنہیں آپ سچ سمجھتے ہیں
پروفائل فوٹو چھپانا
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی پروفائل فوٹوز دوسرے نہ دیکھیں تو اس کے لیے سیٹنگز میں جا کر اکاؤنٹ کا آپشن منتخب کریں اور اس میں پرائیویسی میں جا کر پروفائل فوٹو کو منتخب کریں۔ یہاں آپ کو تین آپشن نظر آئیں گے۔ جو آپ چاہیں منتخب کر سکتے ہیں۔ اپنا سٹیٹس دوسروں سے چھپانے کے لیے اسی طرح پرائیویسی میں جا کر سٹیٹس کو منتخب کریں اور پھر سامنے آنے والے تین آپشنز میں سے اپنی مرضی کا آپشن منتخب کریں۔