سائنسدانوں کا مغربی معاشرے کی روایات کے منہ پر زوردار طمانچہ، جدید تحقیق میں شادی کے بارے میں ایسی حقیقت بے نقاب کردی کہ آزاد خیال لوگوں کو شرمندہ کردیا

سائنسدانوں کا مغربی معاشرے کی روایات کے منہ پر زوردار طمانچہ، جدید تحقیق میں ...
سائنسدانوں کا مغربی معاشرے کی روایات کے منہ پر زوردار طمانچہ، جدید تحقیق میں شادی کے بارے میں ایسی حقیقت بے نقاب کردی کہ آزاد خیال لوگوں کو شرمندہ کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن (نیوز ڈیسک) جنسی بے راہ روی کے شکار مغرب میں یہ نظریہ فروغ پا چکا ہے کہ شادی کوئی ضروری چیز نہیں، اور بغیر شادی کے اولاد پیدا کرنے میں بھی کوئی مضائقہ نہیں۔ اب برطانوی حکومت کی اپنی ہی ایک رپورٹ نے اس قسم کے گمراہ کن نظریات کو رد کرتے ہوئے انکشاف کر دیا ہے کہ عورت اور مرد کے تعلق اور اولاد پیدا کرنے کے لئے شادی ہی افضل ترین راستہ ہے، کیونکہ بغیر شادی کے پیدا ہونے والے بچوں کو زندگی میں بے پناہ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ ان کی تعلیمی کارکردگی اور زندگی میں ترقی کے امکانات بھی کم رہ جاتے ہیں۔

امریکہ میں 50 لاکھ بچوں کے والدین میں سے کوئی ایک جیل میں ہے: تحقیق

ڈیلی میل کے مطابق سسیکس یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ صحت، تعلیم اور زندگی میں کامیابی کے لحاظ سے شادی شدہ جوڑوں کے بچے سب سے آگے رہتے ہیں، جبکہ ماں باپ میں سے ایک کی نگرانی میں پلنے والے بچے، یا بغیر شادی کے اکٹھے رہنے والے جوڑوں کے ہاں پیدا ہونے والے بچے صحت، تعلیم اور ترقی کے حوالے سے بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔ یہ رپورٹ سائنسدانوں کے ایک گروپ نے تحریر کی ہے، جس کی سربراہی پروفیسر گولڈن ہیرلڈ نے کی۔ 134 صفحات پر مشتمل رپورٹ کو تحریر کرنے کے لئے 40 ہزار سے زائد گھرانوں میں کئے گئے سروے سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کو بنیاد بنایا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ تحقیق یہ ثابت کرتی ہے، جس طرح کہ اس سے پہلے کئی تحقیقات ثابت کرچکی ہیں، کہ شادی شدہ جوڑوں میں باہمی ربط، طویل مدت تک اکٹھے رہنے اور سماجی و معاشی طور پر زیادہ کامیاب ہونے کے امکانات روشن ہوتے ہیں، جس کا فائدہ بچوں کو پہنچتا ہے۔ اس کے برعکس جو جوڑے بغیر شادی کے اکٹھے رہتے اور اولاد پیدا کرتے ہیں ان میں اختلافات، علیحدگی اور سماجی و معاشی بدحالی کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، جس کے نتیجے میں ان کے بچے صحت سے لے کر ملازمت تک ہر حوالے سے متاثر ہوتے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون شادی شدہ جوڑوں کے لئے حکومت کی طرف سے مزید مالی معاونت اور کم ٹیکس کے حق میں ہیں لیکن انہیں اس معاملے میں مخالفت کا سامنا ہے۔ حالیہ تحقیق سامنے آنے کے بعد ڈیوڈ کیمرون کی حمایت میںا ضافہ ہوا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ شادی شدہ جوڑوں کے لئے مزید مراعات فراہم کرنے کے معاملے میں پیشرفت ہوسکے گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس