قصائی کی دکان کے باہر پڑا گوشت کس چیز کا تھا؟ وہ انکشاف جس نے گاہکوں کی راتوں کی نیندیں اڑادیں

قصائی کی دکان کے باہر پڑا گوشت کس چیز کا تھا؟ وہ انکشاف جس نے گاہکوں کی راتوں ...
قصائی کی دکان کے باہر پڑا گوشت کس چیز کا تھا؟ وہ انکشاف جس نے گاہکوں کی راتوں کی نیندیں اڑادیں

اوٹاوا (نیوز ڈیسک) کینیڈا جیسے ترقی یافتہ ملک میں ایک قصائی کی دکان کے سامنے انسانی گوشت پڑا مل گیا، جس کے بعد شہر میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گوشت کی خریداری سے گھبرانے لگے۔

نیوز سائٹ WWWNکے مطابق براڈ ویو ایونیو پر واقع دکان چارلیز میٹ اینڈ سی فوڈ کے باہر تقریباً دن 11:30 بجے انسانی گوشت کے ٹکڑے ملے۔ خوفزدہ شہریوں نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا، جس کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

KFC کا وہ ریسٹورنٹ جو گاہکوں کو ’انسانی فضلہ‘ کھلاتے پکڑاگیا

اونٹاریو پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ گوشت کی دکان کے باہر ملنے والے انسانی جسم کے ٹکڑے کسی سفید فام خاتون کےدھڑ کا حصہ ہیں۔ ایک شخص نے پولیس کو بتایا کہ اس نے گوشت کی دکان کے سامنے ایک گاڑی کو رکتے دیکھا، جس کے کچھ ہی دیر بعد وہاں سے انسانی گوشت کے ٹکڑے پڑے ملے تھے۔ پولیس نے انسانی جسم کے ٹکڑے تجزیے کے لئے بھیج دیے جبکہ اس کے باقی حصوں کی تلاش بھی شروع کر دی گئی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...