بھارتی حیدر آباد مونسپل کارپوریشن کی ویب سائٹ پر سنی لیون کی ’’برہنہ تصویروں کے راج ‘‘ نے حکام کی دوڑیں لگوا دیں

بھارتی حیدر آباد مونسپل کارپوریشن کی ویب سائٹ پر سنی لیون کی ’’برہنہ ...
بھارتی حیدر آباد مونسپل کارپوریشن کی ویب سائٹ پر سنی لیون کی ’’برہنہ تصویروں کے راج ‘‘ نے حکام کی دوڑیں لگوا دیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی بولڈ ترین اور فحش فلموں کی سابق اداکارہ سنی لیون کے ’’جلووں ‘‘ نے حیدر آباد مونسپل کارپوریشن کے حکام کو چکرا کر رکھ دیا،مونسپل کارپوریشن کی ویب سائٹ پر سنی لیون کی فحش تصویروں کے ’’راج‘‘نے حکام کی دوڑیں لگوا دیں ،شہری ترقی کے وزیر کا نوٹس ،تحقیقات کا حکم دے دیا۔

بھارتی نجی ٹی وی ’’اے بی پی نیوز ‘‘کے مطابق حیدرآباد میں میونسپل کارپوریشن حکام اس وقت سخت مشکل میں پھنس گئے جب ان کی آفیشل ویب سائٹ کے مین صفحے پر بالی ووڈ کی بولڈ ترین اداکارہ سنی لیون کی فحش تصویر مسلسل ’’فلیش‘‘ ہونے لگی ،کارپوریشن کے حکام کے علم میں جب یہ بات آئی تو انہوں نے فورا اس تصویر کو ختم کرنا چاہا تو سنی لیون کی مزید ’’گندی تصویریں ‘‘ ویب سائٹ کے دیگر پیجز پر بھی ایک ’’وائرس ‘‘ کی طرح پھیل گئی ،جس کے بعد متعلقہ ویب ہوسٹنگ ٹیم کو بلایا گیا جنہوں نے کئی بار ان تصویروں کو ڈیلیٹ کرنا چاہا مگر کئی مرتبہ کی کوششوں کے باوجود وہ بھی سنی لیون کی ’’برہنہ تصویروں ‘‘سے جان چھڑانے میں ناکام رہے ۔ حیدر آباد مونسپل کارپوریشن کے حکامکا کہنا تھا کہ ان کی ویب سائٹ کی دیکھ بھال’’ سینٹر آف گڈ گورننس ‘‘ نامی ادارہ کرتا ہے لہذا ویب سائٹ پر ہونے والی خرابی کی ساری ذمہ داری بھی اسی پر عائد ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ ’’ حیدر آباد مونسپل کارپوریشن‘‘ کی ویب سائٹ ہیک ہوئی ، یا کارپوریشن کے ہی کسی اہلکار نے ڈیٹا کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے۔دوسری طرف شہری ترقی کے وزیر نے اس سارے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔

مزید : تفریح