فلم سینسر بورڈ نے آج ہی فلم’’مالک‘‘پر پابندی لگائی اور کچھ ہی دیر میں اٹھابھی لی

فلم سینسر بورڈ نے آج ہی فلم’’مالک‘‘پر پابندی لگائی اور کچھ ہی دیر میں ...
فلم سینسر بورڈ نے آج ہی فلم’’مالک‘‘پر پابندی لگائی اور کچھ ہی دیر میں اٹھابھی لی

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت سندھ کی جانب سے فلم مالک پر عائد کی گئی پابندی ختم کر دی گئی ہے جبکہ آج جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن کو بھی کالعدم قرار دے دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کی 8 تاریخ کو سینما گھروں کی زینت بننے والی فلم ’مالک‘کی صوبہ سندھ میں نمائش روکنے کے احکامات جاری کئے تھے۔حکومت سندھ کی جانب سے فلم میں ’سی ایم ‘ (چیف منسٹر) کے لفظ کے استعمال پر اعتراض لگایا گیا  اور مؤقف دیا گیا  کہ فلم میں یہ لفظ استعمال نہیں کیا جانا چاہئے تھا۔ سوشل میڈیا پر فلم کے فین پیج پر پوسٹ کیا گیا ہے کہ  اگرچہ فلم سندھ سینسر بورڈکی طرف سے معائنے اور اجازت نامہ ملنے کے بعد ہی صوبہ سندھ کے شہروں میں سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی گئی تھی اور گزشتہ تین ہفتوں سے سینما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہے لیکن اچانک سے حکومت سندھ کی جانب سے صوبے کے سینماگھروں میں اس کی نمائش پر پابندی عائد کر نے  کے ساتھ ساتھ سندھ پولیس کو احکامات جاری کئے گئے تھے کہ وہ فلم کے ڈائریکٹر ’عاشر عظیم‘ کے خلاف ایکشن لے۔

واضح رہے کہ فلم میں دکھا گیا ہے کہ کس طرح سندھ کا عیاش طبیعت،بد عنوان، ظالم وڈیرہ مقامی سیاست سمیت صوبے کے سیاسی منظر نامے پر اثر انداز ہوتا ہے اور صوبے کے چیف منسٹر کے عہدے پر فائز ہو  کر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتا ہے جس کو پاک فوج کے محب وطن ریٹائرڈ ایس ایس جی کمانڈوز کی ایک ٹیم سبق سکھاتی ہے ۔

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...